The news is by your side.

Advertisement

’’احمد شہزاد اور عمر اکمل سفارشی کھلاڑی ہیں‘‘

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سفارشی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سریز میں ہونے والی شکست کی گونج سینیٹ کمیٹی تک پہنچ گئی جہاں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر ناکامی شرمناک ہے۔

سینیٹر مشاہداللہ خان نےعمراکمل اوراحمدشہزادکوسفارشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم کھیلتے تو جیت کر آتے۔ سینیٹ کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے شکست پر سوالات اٹھاتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کو طلب کرلیا۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی چنگاریاں بھڑکنےلگیں جس سے مصباح الحق نے حکام کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ٹریننگ کے دوران کھلاڑی جان چھڑا کر بھاگ جاتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کے درمیان اختلافات کی تردید کردی۔

یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم دس برس بعد پاکستان کے دورے پر آئی تھی، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کی سریز دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی، مہمان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کے تینوں میچز میں قومی ٹیم کو شکست دی جبکہ ون ڈے سیریز پاکستان نے اپنے نام تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں