قومی تیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے ٹی 20 میں صاحبزادہ فرحان کی کپتانی کی تعریف کردی۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی 82 رنز سے شاندار فتح کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور عمران رندھاوا کی تعریف کی ہے۔
پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
یہ پڑھیں: ویسٹ انڈیز لیجنڈ نے معاذ صداقت کو ’نائس 360 بیٹر‘ قرار دے دیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احمد شہزاد نے صاحبزادہ فرحان کی قیادت کو سراہا اور مسلسل اچھی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کی قیادت کرنے کی ان کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ صاحبزادہ فرحان نے بطور کپتان اپنے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں اور ایسے لیڈر کو دیکھنا حوصلہ افزا ہے جو اپنی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کی قیادت کرتا ہے۔
Sahibzada Farhan has won three of his four matches as captain, and it’s encouraging to see a leader who leads from the front with his performances.
Maaz Sadaqat’s batting alongside Farhan is another positive for Pakistan, while Imran Randhawa deserves credit for an impressive spell.
Overall, a convincing series for Pakistan. However, Razaullah and Sufiyan should also be given consistent opportunities to develop and prove themselves rather than being left on the sidelines 🇵🇰
#PAKvsSL
— Ahmad Shahzad 🇵🇰 (@iamAhmadshahzad) October 11, 2026
احمد شہزاد نے فرحان کے ساتھ معاذ صداقت کی شراکت داری اور کارکردگی کو بھی سراہا اور عمران رندھاوا کی شاندار بولنگ کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ فرحان کے ساتھ معاذ صداقت کی بیٹنگ پاکستان کے لیے ایک اور مثبت پہلو ہے جبکہ عمران رندھاوا بھی اپنے شاندار اسپیل پر داد کے مستحق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر یہ پاکستان کے لیے ایک زبردست سیریز رہی ہے۔


