جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

احمد شہزاد نیشنل ٹی 20 کھیلنے کے سوال پر غصے میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر احمد شہزاد نیشنل ٹی 20 کھیلنے کے سوال پر غصے میں آگئے۔

نجی ٹی وی کی اسپورٹس ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے کیمپ سے ریٹائرمنٹ لی ہے کیونکہ انہوں نے جب مجھے نکالا تھا تو کچھ بتایا نہیں تھا، میں اتنی محنت کرکے آیا تھا، تین سال ڈومیسٹک کھیل کر رگڑا کھا کر آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک میں ون ڈے اور ٹی 20 میں پرفارم کرتا تھا، آپ کے کھلاڑی ڈومیسٹک کے اندر قدم رکھنا پسند نہیں کرتے اور ہم وہاں بار بار جاکر خود کو ثابت کرتے رہیں، میں ڈومیسٹک کرکٹ بہت کھیلا ہوں۔

یہ پڑھیں: احمد شہزاد نے سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے پر صاحبزادہ فرحان کو کیا کہا؟

احمد شہزاد نے کہا کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض تھے میری ان کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی تھی اس کو بیان نہیں کیا ہے اس کو ابھی سائیڈ پر رکھ دیں، ڈومیسٹک کھیلنا پرفارمنس کرنا تو پھر ان کھلاڑیوں کو بھی کھلائیں جو تین سال سے پرفارمنس نہیں کررہے فیل ہورہے ہیں۔

اوپنر نے کہا کہ میرے لیے طریقہ کار باقی کھلاڑیوں سے الگ ہے، ہم ڈومیسٹک میں ٹاپ کرتے تھے جب سلیکٹر کو فون کیا تو کہتے ہیں کہ آپ سے 100 رنز اس کے زیادہ ہیں، ہمارے لیے بار بار ٹاپ کرنا ہے جب پریشر پڑا تو مجھے پھر نکال دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں