جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

قومی کرکٹر نے سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ بنانے کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی مخالفت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ٹیلنٹ کی نہیں میرٹ کی کمی ہے، سرفراز احمد فرنچائز کرکٹ سے پاکستان کپ گئے پھر جونیئر کرکٹ میں بطور مینٹور اس کے بعد سلیکشن کمیٹی میں عہدہ دیا گیا اور اب انہیں بغیر کسی تجربے کے ہیڈ کوچ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کے قریبی ساتھی پہلے ہی اسد شفیق خواتین کی ٹیم کے سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور کراچی اکیڈمی کا انتظام سنبھال رہے ہیں، انہیں اب بیٹنگ کوچ کے طور پر مقرر کردیا گیا ہے، وہ سلیکشن کمیٹی کے سیٹ اپ کا بھی حصہ ہیں۔

یہ پڑھیں: سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کیلئے ہیڈ کوچ مقرر

قومی کھلاڑی نے کہا کہ یہ اوور لیپ ایک سنگین سوال اٹھاتا ہے کیا یہ پیشہ ورانہ نظام ہے یا بند نیٹ ورک؟

احمد شہزاد نے لکھا کہ سعد بیگ ایک سیزن میں 1000رنز اسکور کیے ہیں، روحیل نذیر تیار ہونے کے باوجود سلیکشن کے منتظر ہیں اور شامل غازی غوری کو کیا جاتا ہے۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ شان مسعود 32 سال کے قریب ہونے کے باوجود کپتان برقرار ہیں کارکردگی کا معیار کہاں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کامران غلام کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے جبکہ آصف آفریدی آخری میچ کی شاندار کارکردگی کے بعد اب بھی ڈراپ ہیں۔ ابرار احمد کو بھی باہر رکھا گیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل اور ٹرپل سنچریاں بنانے والی ہریرہ صرف دو مواقع ملنے کے بعد میدان سے باہر ہوگئے۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ کسی بھی نظام میں جو چیز زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے وہ میرٹ ہے جس کا پاکستان کرکٹ میں واضح طور پر فقدان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں