تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’مجھ پر بدتمیز ہونے کا ٹیگ لگا دیا گیا‘

کراچی: قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے مجھ پر بدتمیز ہونے کا ٹیگ لگا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ میرے خلاف ایک رپورٹ بنائی گئی اور اس رپورٹ میں میرا موقف بھی نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ جس رپورٹ کی بنیاد پر انہیں کرکٹ سے دور کیا گیا اسے منظر عام پر لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ غلط کیا ہے تو اس کا بتایا جائے، سزا دی جائے لیکن کیریئر کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔
اس سے قبل احمد شہزاد نے کیریئر میں تنزلی کا ذمہ دار سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو قرار دیا تھا۔

ان کا کنا تھا کہ وقار یونس نے میرے خلاف ایک رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں اور قومی ٹیم میں واپسی سے قبل مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں پیش کی گئی رپورٹ کو انہوں نے خود نہیں دیکھا لیکن ایک نمائندے نے انہیں بتایا تھا کہ میرے اور عمر اکمل کے حوالے سے وقار یونس نے یہ رپورٹ دی ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ وقار یونس کے ریمارکس نے میرا کیرئیر تباہ کردیا یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کے تحت مجھے ٹیم سے باہر کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -