ٹی 20 ورلڈ کپ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان کی جانب سے سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے پر احمد شہزاد کا بیان آگیا۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے صاحبزادہ فرحان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف سنچری بنا کر 12 سال پرانا ریکارڈ برابر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
احمد شہزاد نے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، میگا ایونٹ میں انہوں نے بنگلادیش کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
احمد شہزاد نے 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف ناقابل شکست 111 رنز بنائے تھے۔
صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔
یہ پڑھیں: صاحبزادہ فرحان نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے
ایکس پر احمد شہزاد نے لکھا کہ صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریکی سنچری اور اب یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ آپ نے اپنی کلاس کو دنیا کے سامنے ثابت کردیا، چیمپئن مبارک ہو، آپ کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو مدمقابل آئیں گی جبکہ میزبان سری لنکا سے قومی ٹیم 28 فروری کو میچ کھیلے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


