کراچی: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف سلیکشن پر کڑی تنقید کی ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ معاذ صداقت اچھا لڑکا ہے، باقی کے جو پلیئر آپ نے ٹیم میں ڈالے ہیں، وہ بچے ہیں، ان کی کوئی پرفارمنس ہی نہیں ہے، ایک لیگ اسپنر جسے ٹیم میں ڈالا گیا ہے اس نے ابھی تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک بال بھی نہیں کرایا ہے۔
نجی چینل کے اسپورٹس شو میں بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے حسیب اللہ کی تین مہینوں سے سوئی گیس کی سیلری روکے جانے کا بھی انکشاف کیا، انہوں نے کہا کہ حسیب اللہ نے ڈومیسٹک کے دوران مسلسل بینچ کرنے پر سوئی گیس ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے نہ کھلانے پر سوال پوچھ لیا تو مصباح بھائی کی ایگو ہرٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد نے سوال اُٹھایا کہ کب سے ہم لوگوں کے چولہے بند کرنے لگ گئے؟۔ ۔کیا ہم نے ان سب چیزوں کا اللہ کو جواب نہیں دینا؟
قومی کرکٹر نے کہا کہ آپ نے اپنی ایگو کو تسکین دینے کے لئے اُسامہ میر کو نہیں ڈالا، اس کی غلطی یہ تھی کہ اُس نے آپ سے سوال پوچھ لیا تھا۔
احمد شہزاد اور عامر نے کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ جرمانے کو ناکافی قرار دے دیا
جب چیئرمین پی سی بی نے پلیئر کو کہا تھا کہ آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہوتو آپ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں،۔۔ اور جب اُسامہ میر کو محسوس ہوا کہ اسے غلط باہر نکالا ہے، تو اس نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا۔۔ اس کے بعد چیئرمین صاحب نے سلیکشن کمیٹی سے پوچھا تھا۔۔ سلیکشن کمیٹی اس بات کو ایگو پر لے گئی۔ جب سے وہ لڑکا ٹیم سے غائب ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


