قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے لیے اسٹیج بنا کر سفیان مقیم کو باہر کیا گی ہے۔
نجی ٹی وی کی اسپورٹس ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ سفیان مقیم اس لیے باہر ہیں کہ شاداب خان کو ٹیم میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب سفیان کی بات کررہے ہیں انہیں تو شاداب کو کھلانے کے لیے ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ابرار احمد کو باہر بٹھا دیا۔
یہ پڑھیں: پاکستان ٹی 20 ٹیم کا اگلا کپتان شاداب خان؟
احمد شہزاد نے کہا کہ کوچ کی وجہ سے ٹیم تباہ ہورہی ہے، سفیان مقیم کھیل رہا ہوگا تو شاداب کے لیے کھیلنا کتنا مشکل ہوجائے گا، ابرار اور شاداب کی پرفارمنس میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ میں مکی آرتھر کا فیورٹ تھا لیکن جب مجھ سے ایشیا کپ میں پرفارم نہیں ہوا تھا تو انہوں نے مجھے ٹیسٹ سیریز بھی ڈراپ کردیا تھا۔
سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف نے کہا کہ غیرملکی کوچ جب اپنے ملک میں ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے ان کے پیرامیٹرز مختلف ہوتے ہیں اور جب یہ پاکستان میں ہوتے ہیں تو ان کے طریقہ تبدیل ہوجاتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


