جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

احمد شہزاد نے اہم کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کی تعریف کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ اب اسی کو پاکستان کی جانب سے برقی کارکردگی کا نام دیا گیا ہے، شاندار سیریز جیتنے پر سلمان آغا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’سلمان اور صائم بیٹنگ میں شاندار تھے اور سلمان نے نمبر تین پر بہترین بیٹنگ کی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ ابرار، صائم اور عثمان طارق ورلڈ کپ میں ہماے ٹرمپ کارڈ بن سکتے ہیں انہیں ہر گیم کو ایک ساتھ کھیلنا چاہیے۔

احمد شہزاد نے لکھا کہ پاکستان کو اب بھی مڈل آرڈر کے مسائل کا سامنا ہے لیکن خوش قسمتی سے ہمارے پاس اب بھی وقت ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور حسن نواز کو ٹیم میں شامل کریں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سیریز جیتنے پر سلمان علی آغا اور اسپنرز کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ تیسرے میچ میں وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کو موقع دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 7 سال بعد ٹی 20 سیریز جیتی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں