The news is by your side.

Advertisement

احمد شہزاد وزیراعظم کی ٹائیگر فورس میں شمولیت کے خواہش مند

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے وزیراعظم کی ٹائیگر فورس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہم شمالی علاقہ جات امداد کی تقسیم کے لیے پہنچے تو وہاں کی صورت حال اپنی آنکھوں سے دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں بہت سارے خاندان امداد کے منتظر ہیں، مجھ سمیت دیگر نوجوان اس انتظار میں ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری استعداد کو بروئے کار لایا جائے۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ امداد کی تقسیم کے حوالے سے سرکاری سطح پر جو اقداما ت ہوں گے وہ بہتر ہوسکتے ہیں۔

’میں وزیراعظم کی ٹائیگر فورس میں شمولیت کا خواہش مند ہوں، عمران خان اگر چاہیں تو مجھ سے بھی خدمات لے سکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کی مدد کے لیے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا جس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وقار یونس وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے مطابق ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے چار لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، 9 ہزار سے زائد خواتین بھی فورس میں شمولیت کی خواہش مند ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں