اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

والی بال کنفیڈریشن کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پہلے ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ ایونٹ کو بھارت کے شہر احمد آباد میں 20 سے 28 جون تک کھیلی جانے والی عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کو پول بی میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ قطر کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور عمان بھی اس پول کا حصہ ہوں گی۔ پول اے میں میزبان بھارت، آسٹریلیا،بحرین، چائنیز تائیپے، کاغستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں قومی والی بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان کم ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپین شپ میں شریک ہوسکے گی۔

کویت میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل

دوسری جانب اے وی سی ویمنز کپ 2026 کینڈن، فلپائن میں 6 سے 14 جون تک منعقد ہو گا۔ جس میں میزبان فلپائن، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، چین، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، کوریا، کرغزستان، لبنان، چائنیز تائپے، ازبکستان اور ویت نام کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں