The news is by your side.

Advertisement

احمد پور شرقیہ: اسکول جانے والے بچے خوفناک حادثے کا شکار

احمد پور شرقیہ: صوبہ پنجاب کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں اسکول جانے والے بچے خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ابدی نیند سوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کی قومی شاہراہ اڈا مسافر کے قریب دھند کے باعث ٹریلر نے رکشے کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 17 سے زائد  زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دلخراش حادثے کے بعد رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ رکشے میں پھنسے بچوں کی لاشوں کو سخت جدوجہد کے بعد نکالا اور وکٹوریہ اسپتال بہاولپور منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں بارہ سےچودہ برس ہیں، زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے، تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور : ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی 12 پروازیں تاخیر کا شکار

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے بچوں کی موت کی اطلاع جب ان کے گھروں پر پہنچی تو گویا قیامت صغریٰ کا منظر ہوگیا، لواحقین اپنے بچوں کی اندوہناک موت پر دھاڑیں مارمار کر رونے لگے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دلخراش واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکمشنر، آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں