لاہور : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی کا دعوی کرنے والے عمران خان اپنے صوبے کے پی کے میں دس میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہ کرسکے اور ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018 کے الیکشن میں جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماراکسی ادارےسے کوئی ٹکراؤنہیں، ہماری جدوجہد صرف جمہوریت کی بقاء کیلئے ہے، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر2018میں عوام کےپاس جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پی کے میں دس میگاواٹ بجلی بھی نہ پیدا کرسکے، آئندہ الیکشن میں عوام جوفیصلہ کرےگی اسےقبول کریں گے، ملک کی عوام باشعور ہےعمران خان جھانسے میں نہیں آئے گی۔
مزید پڑھیں: خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
احسن اقبال نے کہا کہ ایف آئی اے سمیت کسی ادارے کو لیسکو انجینئرز کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں لیسکو انجینئرز کے خلاف ناجائز مقدمات اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے واقعہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں: خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی منظرعام پر آگیا
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، انجینئرز کا ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ہے اور یہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔