پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی ،احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی 5ابھرتی معیشتوں میں شامل ہورہاہے، انتہا پسندوں نے دہشت گردی ، فساد کیلئے اسلام کا نام استعمال کیا، آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں سے متعلق3 روزہ کانیکٹا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہونے سے امن بحال ہوچکا ہے، دہشت گردی کیخلاف ملک اورعوام کابیانیہ بالکل واضح ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013میں پاکستان کاخطرناک ترین ملکوں میں شمارہوتا تھا، انتہا پسندوں نے دہشت گردی،فساد کیلئے اسلام کانام استعمال کیا، اسلام امن کا دین ہے،دہشت گردی،انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کی 5ابھرتی معیشتوں میں شامل ہورہاہے، پاکستان سرحد پر مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی، ہمارےحساس اداروں کےپاس اسامہ بن لادن کاکوئی رابطہ نمبرنہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہادی تنظیموں نےدہشتگردی کیلئےنوجوانوں کواستعمال کیا، پاک فوج نےدہشتگردی کیخلاف بہادری سےجنگ لڑی۔

افغانستان کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوتےہی اتحادی منظرسےغائب ہوگئے، جنگ زدہ افغانستان کی ترقی کیلئے کوئی نظام وضع نہیں کیا گیا، پاکستان ابھی تک لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائےہوئے ہے۔


مزید پڑھیں : ماضی میں ملک میں دہشت گردی کا راج تھا، ہر روز لاشیں گرتی تھیں، احسن اقبال


گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سی پیک کی صورت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے، ملک کے عوام کوئی بھیڑ بکریاں نہیں، ووٹ کی طاقت کو ماننا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ملک میں دہشت گردی کا راج تھا، ہر روز لاشیں گرتی تھیں، وفاقی حکومت نے فورسز کے ساتھ مل کر امن قائم کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں