راولپنڈی :نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا، سابق وفاقی وزیر پر الزام ہے انھوں نے اپنے حلقہ میں پاک بھارت سرحد سے بہت قریب مہنگا منصوبہ بنوایا۔
تفصیلات کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات میں طلبی پر ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے، نیب ٹیم نے احسن اقبال سے منصوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی اور سوالنامہ دیتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا تھا احسن اقبال نےخلاف قانون تین ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا، سابق وفاقی وزیر نے اپنے حلقےسرحد سے چند سو میٹر پر کروڑوں کا منصوبہ بنوایا، اسپورٹس سٹی نارووال پاک بھارت سرحد سے 800سو میٹر دور ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس میں سابق ڈی جی پی ایس بی اختر نواز اور ریاض پیرزادہ کا نام بھی شامل ہیں جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔
پپیشی کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نئے مداللہ کسی قسم کی مالی بےضابطگی کاسوال نہیں پوچھا، سوالات صرف پرجیکٹ کےحوالےسےتھے، اسپورٹس میں دلچسپی رکھنےوالوں کونارووال آنےکی دعوت ہے، نیب کی جانب سےسوال نامہ دیاہےجس کاجواب دوں گا۔
پیشی سے قبل احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا نیب نےکہا ہے ہمارے پاس کیس ہے اس کےحوالے سے تفصیلات دیں، پوچھوں گا جو مجھ پر الزامات ہے ان کی کاپی فراہم کی جائے، وزیر اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کی حیثیت سے3ہزار ارب کے منصوبوں کی نگرانی کی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم نے 5سال میں 700ارب ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سے بچائے، ایک ایک پیسے کو قوم کی امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کیا، رسم چل پڑی ہے ہر سیاستدان کو گنداکرو،چور بناؤ تاکہ کسی پر اعتماد نہ رہے۔