ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

احسن اقبال نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قرار دے دیا۔

نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس کا آئی ایم ایف معاہدہ ہمارے گلے میں طوق بنا ہوا ہے، ایک نااہل شخص کی وجہ سے ملک کا بیڑہ غرق ہوگیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کر رہا تھا تو وہ دراصل سرینڈر تھا، ہم اس وقت چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ عمران خان ہتھیار پھینک رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں