جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

سابق میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا، سابق وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سابق میاں بیوی کے معاملے میں نامناسب طور پر گھسیٹا جارہا ہے، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سابق میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے زیادہ اہم مسائل موجود ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر غیر ضروری بات پر نوٹس لے کر اسے ہائی لائٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران اور ریحام نے مجھ سے پوچھ کر تو شادی نہیں کی تھی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کا معاملہ سابق میاں بیوی والا ہے، ہم ریحام سے ملاقات یا رابطے کی تردید کر چکے ہیں، ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی اسکینڈل کی ضرورت نہیں۔

عمران خان کا اناڑی پن ہی انھیں الیکشن میں شکست دینے کے لیے کافی ہے، اس وقت پشاور شہر کھنڈر اور کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، الیکشن میں کے پی، سندھ اور بلوچستان کے لوگ ن لیگ کو ووٹ دیں گے۔

ریحام خان نے کتاب میں شہرت اور پیسے کیلئےالزامات لگائے، وسیم اکرم


ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگلا الیکشن کارکردگی کا ہوگا نعروں کا نہیں، ہم نے ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، عمران ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ملکی قیادت کے لیے اہل نہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم ن لیگ کی حکمرانی میں پورے پنجاب میں ترقی ہوئی ہے، ہمارے جانے کے بعد کوئی تبدیلی ہوئی تو اربوں ڈالر کے پروجیکٹ کا حشر 1999 جیسا ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں