The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ملک دشمن عناصر سے کوئی نرمی نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

کراچی: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرامن سیاسی جدوجہد کا احترام کیا جائے گا مگر ملک دشمن عناصر سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور شہر قائد کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید نے کراچی کے امن و امان کے حوالے سے احسن اقبال کو بریفنگ دی اور حالات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا. وزیرداخلہ نے رینجرز کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی کاوشوں سے شہر میں جرائم کی شرح میں  کمی آئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی ملکی معاشی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتا ہے، شہر کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ملک دشمن عناصر سے بھی کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو بھی جماعت ملکی قانون کے مطابق پرامن سیاست کرے گی اُس کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ یاد رہے نئی کابینہ میں وفاقی وزیرداخلہ نامزد ہونے کے بعد احسن اقبال کایہ پہلا دورہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں