The news is by your side.

Advertisement

احسن اقبال ایماندار شخص ہیں، گرفتاری ناانصافی ہے، شہبازشریف

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ احسن اقبال ایماندار شخص ہیں اُن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال فرض شناس، ذمہ دار اور انتہائی ایماندار سیاست دان ہیں، اُن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کی ضمانت،جھوٹ اورسچ کےدرمیان فیصلہ ہوا، نوازشریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ کرسمس کے بعد آئے گی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کو گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے نارروال کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی کرپشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہ طور وزیر منصوبہ بندی اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: نیب نے احسن اقبال کے جرم کی تفصیل بتا دی

نیب کے مطابق احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس منصوبے کی لاگت کو غیر قانونی طور پر بڑھایا، ساڑے 3 کروڑ کے منصوبے کی لاگت 10 کروڑ تک پہنچائی جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا، تحقیقاتی ٹیم کو حاصل ہونے والے ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال نے خود سے ہی لاگت بڑھائی، اس کی اجازت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی۔

علاوہ ازیں منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے آج رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور کی اور انہیں 10 ، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مچلکے جمع ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کو جیل سے رہا کردیا جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں