site
stats
پاکستان

وزیرداخلہ 5 روزہ دورے پر چین روانہ

Ahsan Iqbal

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چین کے 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے جہاں وہ چینی ہم منصب سے ملاقات کر کے سیکیورٹی معاملات پر گفتگو اور سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی اور فولادی بھائیوں کی مانند ہے، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے  اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ پانچ روزے دورے کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کر کے سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کریں گے اور این ڈی آر سی عہدیداروں سے ملاقات کر کے سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

علاوہ ازیں احسن اقبال چین میں ہونے والے انٹرپول وزارتی کانفرنس میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top