تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ایک تہائی ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں نے کارخانوں سے آلودگی پھیلائی ہے اور اس آلودگی سے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، ان تبدیلیوں سے پاکستان براہ راست متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب کی آفت کا سامنا ہے، تاریخ میں اتنی بڑی آفت نہیں دیکھی، سیلاب نے ملک میں تباہی مچا دی ہے، عام طور پر سندھ اور بلوچستان میں کم بارشیں ہوتی ہیں لیکن رواں سال دونوں صوبوں میں معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ہوئیں جس سے تباہ کن سیلاب آیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کا الیکشن ہماری جماعت کیلئے مشکل ترین تھا، لیکن مشکلات کے باوجود نارووال کے عوام نے مجھے کامیاب کرایا۔

Comments

- Advertisement -