بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ چھوڑنے والوں نے کبھی جنوبی پنجاب کی آواز نہیں اٹھائی، جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن سے دو ماہ قبل جنوبی پنجاب کا یکایک احساس کیسے جاگا؟ معاملہ جنوبی پنجاب کے حقوق کا نہیں بلکہ ڈگڈگی کے کھیل کا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 2002 کے مقابلے میں 2018 میں عوام زیادہ باشعور ہیں، ق لیگ اور پیٹریاٹ گروپ بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، قومی سیاست کو علاقائی سیاست میں بانٹا جارہا ہے۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو جن خطرات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ ایسے نہیں ہوسکتا، ہوش کے ناخن نہ لیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی ،احسن اقبال

واضح رہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس نے یونین کونسل نہیں چلائی وہ کہہ رہا ہے کہ وزیر اعظم بناؤ، ملک ان حالات میں کسی اناڑی کے ہاتھ میں نہیں دیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی 5 ابھرتی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، انتہا پسندوں نے دہشت گردی، فساد کے لیے اسلام کا نام استعمال کیا، آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونے سے امن بحال ہوچکا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں