راؤ انوار کے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے والی ٹیم سے احسن اقبال کی ملاقات ahsan
The news is by your side.

Advertisement

وزیرداخلہ کی ایف آئی اے ٹیم سے ملاقات، راؤ انوار کو روکنے پر شاباش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع ایئرپورٹ سے راؤ انوار کے بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنانے والی ٹیم سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی اور اُن کو تعریفی اسناد پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق 22 اور 23 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی نجی ائیرلائن کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

نقیب اللہ قتل میں ملوث راؤ انوار غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے دبئی جانے کے لیے ایف آئی اے کے امیگریشن پوائنٹ پر پہنچے تو وہاں پر تعینات اہلکاروں نے سابق ایس ایس پی ملیر سے دستاویزات طلب کیں۔

مزید پڑھیں: نقیب اللہ ہلاکت: راؤ انوار کی گرفتاری کا معاملہ، تفتیشی ٹیم کو مشکلات درپیش

ایف آئی اے اہلکار دستاویزات سے مطئن نہ ہوئے تو انہوں نے سابق ایس ایس پی کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ ایک بار پھر منظر عام سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے واضح ہدایات نہ ہونے کی وجہ سے راؤ انوار کو حراست میں نہیں لیا تھا اور انہیں فوری طور پر ہوائی اڈے سے باہر جانے کی ہدایت کی تھی۔

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے ائیرپورٹ پر تعینات خاتون اہلکار سمیت پوری ٹیم سے ملاقات کی اور اُن کے جذبے کو سراہاتے ہوئے تعریفی اسناد دیں۔

انہوں نے اہلکاروں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’جب تک ہم مخلصی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتے رہیں گے تب تک ملک کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا‘۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد سے راؤ انوار لاپتہ ہیں اور انہوں نے اس دوران ملک سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تھی تاہم وہ ناکام رہی جس کے بعد سابق ایس ایس پی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں