اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کاصدر بنائیں گے، ترمیم کسی کی ذات کیلئے نہیں جمہوریت کیلئے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین میں ترمیم کسی ایک شخصیت کیلئےنہیں کی گئی، ترمیم کا مقصد آمر کا کالا قانون ختم کرنا ہے، اور نہ ہی یہ ترمیم چور دروازے کیلئے کی جارہی ہے، ترمیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کی آزادی اورخود مختاری اور جمہوریت کیلئے ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور حکومت میں متعدد بار آئین میں متنازع ترامیم کی گئیں، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ2017کا پاکستان سے پہلے سے بہترہے، پاکستان کو بہتر کرنے والے وزیراعظم کو سزا ملنی چاہئے یاشاباش؟
نوازشریف کے خلاف فیصلوں کو کوئی تسلیم نہیں کررہا،20کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو اپیل کا ایک بھی حق نہیں ہے، منتخب وزیراعظم کو اپیل کاحق نہ ملنا انصاف کا قتل ہے۔
مزید پڑھیں: مجھے کیوں روکا؟ وفاقی وزیرداخلہ کا سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کا حکم
احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کےخلاف کارروائی نہیں بلکہ یہ ملک کےخلاف کارروائی ہے، کل نئےقانون کے تحت اپنی پارٹی کے نئے سربراہ نوازشریف کو ووٹ دیں گے۔
نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کاصدر بنائیں گے، اس موقع پر شہبازشریف بھی ن لیگ کےاجلاس میں پہنچ گئے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔