اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کسی اناڑی کے ہاتھ میں جانے کا متحمل نہیں ہوسکتا.
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے یونین کونسل نہیں چلائی، وہ کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم بناؤ، ملک ان حالات میں کسی اناڑی کے ہاتھ میں نہیں دیا جاسکتا.
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج افغانستان کا اہم دورہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان مثبت ماحول میں بات ہوئی، افغان قیادت کو واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے خواہاں ہے اور پڑوسی ملک سے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے.
انھوں نے کہا کہ قیام امن کےلئے افغان حکومت اورعوام کی رائے کا احترام کریں گے، افغان حکومت جس طرح کا تعاون چاہے گی، فراہم کیا جائے گا.
وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کا امن اندرونی معاملہ ہے، ہم مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کے ساتھ مل کروسطی ایشیا سے جڑنا چاہتے ہیں.
[bs-quote quote=”وزیراعظم نے آج افغانستان کا اہم دورہ کیا، افغان قیادت کو واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے خواہاں ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”احسن اقبال”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ آج وسطی ایشیا سے جڑنے کے لیے اچھی بنیاد رکھی گئی ہے، اب ہمیں اس اقتصادی ایجنڈے پر توجہ دینی ہے، جس کی بنیاد رکھ دی گئی، دنوں ممالک کا مستقبل اسی سے وابستہ ہے.
یاد رہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا، جہاں ان کی صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں ہوئیں.
اس دورے میں دونوں ممالک نے افغان مسئلے کو مذاکرات اور مفاہت سے حل کرنے اور دہشت گردی کو مشتترکہ دشمن قرار دینے پر پر اتفاق کیا.
وزیر اعظم کا دورہ کابل، دونوں ممالک کا دہشت گردی کو مشترکہ دشمن قرار دینے پر اتفاق
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔