منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

سو دن میں ملک کی تقدیربدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا بھی فیصلہ نہ کرسکے: احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 100 دن میں ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرسکے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نارووال میں ڈی پی اوآفس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا. احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چند دنوں سے پاکستان کے ساتھ تماشا کررہی ہے.

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی کا رویہ نامناسب ہے، ملک کی تقدیر بدلنے والے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرنے میں‌ ناکام رہے.

انھوں نے کہا کہ ہم نے 30 برس میں کبھی عدالت کی توہین نہیں کی، سپریم کورٹ ہمارے ملک کا بڑا گھر ہے، ہر شہری کا حق ہے اپنی فریاد سپریم کورٹ پہنچا سکتا ہے.

یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں‌ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اپوزیشن پارٹی میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا تھا، اس ضمن میں ناصر کھوسہ کے نام اعلان کیا تھا.

البتہ آج حالات میں‌ ڈرامائی موڑ آیا، پنجاب میں‌ اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ناصر کھوسہ کے نام پرپارٹی کی کورکمیٹی نے عوامی تحفظات کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کے اندر سے بھی اس نام پر آوازیں آرہی تھیں۔


نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں