اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ دوسروں پرالزام تراشی کے بجائےاحسن اقبال اپنےگریبان میں جھانکیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ نوازشریف جب ملک کے وزیراعظم تھے تو یواےای کا اقامہ تھا، خواجہ آصف وزیردفاع وخارجہ تھے اور یواےای کا اقامہ رکھا ہوا تھا، اسحاق ڈار ملک کےوزیرخزانہ تھےاورسعودی عرب کااقامہ تھا۔
Nawaz Sharif-Highest public office, holding Iqama(UAE)
Khwaja Asif-defence/foreign minister, holding Iqama(UAE)
Ahsan Iqbal-Sitting on $54billion development proj, holding Iqama(KSA)
Ishaq Dar-Finance minister,holding Iqama(UAE)
For those pointing fingers,Koi sharam koi haya? https://t.co/o5PJuGSyJl pic.twitter.com/wSEPLw4Yt1
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 19, 2020
انہوں نے کہا کہ دوسروں پرالزام تراشی کےبجائےاحسن اقبال اپنےگریبان میں جھانکیں، سیاسی دروغ گوئی کی بھی کوئی شرم ہوتی ہےکوئی حیاہوتی ہے، احسن اقبال ہماری فکرچھوڑیں پہلےاپنے اقاموں کاجواب دیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ ہماراجینا مرناپاکستان میں ہے، عمران خان عالمی شہرت یافتہ قومی ہیرو ہیں جن کے اثاثے پاکستان میں ہیں، عمران خان نےسیاسی مافیاکےچنگل سےنجات دلانےکاتہیہ کررکھاہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت مفرور ہےجنہوں نے لوٹ مار کی وہ بیماری کے بہانےسےچھپتے پھر رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیاکےخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔