جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

اقتصادی ترقی کےلیےانسانی وسائل پرتوجہ دینا ہوگی‘ احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اکیلا اقتصادی مسائل پرقابو نہیں پاسکتا،ترقی اورخوشحالی کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 28 ویں اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کےلیےوسیع تعاون کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مواصلاتی رابطوں کا فروغ ضروری ہے، 2050 تک دنیا کی ترقی میں 50 فیصد ایشیا کاحصہ ہوگا۔

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دنیاکوموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزکا سامناہے، موسمیاتی تبدیلیاں معاشی منصوبوں پراثراندازہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطےمیں امن وامان کا قیام ضروری ہے، دنیا کودہشت گردی اورانتہاپسندی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مربوط روابط کے لیے رکن ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں ہونی چاہییں، مربوط ہوتی دنیا میں محاذ آرائی کی نہیں بلکہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاورسےافغانستان اور وسطی ایشیا تک راہداری بنا رہے ہیں، خطےمیں تعاون کےفروغ کے لیےمنصوبہ بندی کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں