تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ختم نبوت کا قانون اصل حالت میں بحال ہوچکا، پروپیگنڈا بند کیا جائے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ کاغذات نامزدگی فارم اصل حالت میں بحال ہوچکا ہے، ختم نبوت ﷺ کے معاملے میں کوئی سمجھوتا یا قانون میں ردوبدل کا سوچ بھی نہیں سکتے، انتخابی ترمیم کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کچھ لوگ ختم نبوت ﷺ کے قانون کو بنیاد بناکر ملک میں شرپسندی اور فساد پیدا کرنا چاہتےہیں، نفرت کا بیچ بونے والے عناصر ملک میں افرا تفری کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام فیصلے ریاست کو کرنے ہیں نہ ہی انہیں سڑکوں پر کیا جائے، جہاد کا فیصلہ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے، مساجد سے کفر کے فتوے اور واجب القتل کے فتوی جاری نہیں ہونے چاہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ریاست ہر چیز کا فیصلہ آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا ہے کہ دوسرے کو کافر ، مرتد ، جنت یا جہنم کا فتویٰ دے، جنت اور جہنم کا فیصلہ صرف اللہ کے اختیار میں ہے۔

احسن اقبال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر مسلم لیگ اور ملک کی آزادی سے متعلق شروع ہونے والے پروپیگنڈے کو نظر انداز کریں اور شرپسند عناصر سے بچ کررہیں کیونکہ کئی لوگ سیاست میں اندھے ہوچکے ہیں اور وہ اپنے اہداف اس طرح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فتوے جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، احسن اقبال

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر ٖفتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  کسی کو حق حاصل نہیں وہ جہاد کا فتوٰی جاری کرے، یہ صرف ریاست کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے فتوؤں کے خلاف حکومت عملی کارروائی کرے گی تاکہ ملک کو انتشار سے بچایا جاسکے، احسن اقبال نے کہا تھا کہ دشمن چاہتا ہے کہ مسلمان آپس میں لڑیں، آپس میں یکجہتی کا راستہ نہیں اپنایا تو دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی، سوشل میڈیا پر جس کا دل چاہتا ہے کسی کے بھی خلاف فتویٰ دے دیتا ہے، حکومت اس چیز کی اجازت نہیں دے گی کارروائی کرے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ محلے کے کسی مولوی کو مسلم اور غیر مسلم قرار دینے کا حق نہیں، مذہبی قیادت آگے بڑھے اور منفی رجحانات کیخلاف کردار ادا کرے ، ایمان ہر انسان کے وجود کی بنیاد ہے ، بے جا فتویٰ دینے والوں کیخلاف سائبرکرائم کے تحت کارروائی ہوگی۔


مزید پڑھیں : مایوس عناصر ملک میں منفی خبریں پھیلا رہے ہیں: احسن اقبال


انہوں نے مزید کہا کہ  ہم حالت جنگ میں ہیں، آپریشن کےذریعے دہشت گردی پرقابو پایا ہے، بیرونی دشمن بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے، الیکشن بل میں کوئی بدنیتی نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ جھل مگسی واقعےکی مذمت کرتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، داخلی سلامتی کےتحفظ کیلئے منفی رجحانات کی بیخ کنی کرنا ہوگی، مذہبی منافرت پر مبنی سیاست گھناﺅنا جرم ہے، ہم نے اتحاد کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دینی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -