خطےمیں امن کی بحالی کیلئےافغانستان میں امن کاقیام ناگزیرہے، احسن اقبال
The news is by your side.

Advertisement

خطےمیں امن کی بحالی کیلئےافغانستان میں امن کاقیام ناگزیرہے، احسن اقبال

واشنگٹن:وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئےہرممکن مدد کرسکتاہے، خطےمیں امن کی بحالی کیلئےافغانستان میں امن کاقیام ناگزیرہے، اقتصادی راہداری سے خطے میں باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن نے جان ہاپکنز یونیورسٹی اسکول کے طلبا سے خطاب میں نیشنل ایکشن پلان کے20نکاتی ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی موثر اقدامات سےدہشتگردی واقعات میں کمی ہوئی، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےاعتمادکی فضال بحال ہوئی، مختلف ممالک کاپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےرجحان بڑھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سےمتعلق عالمی برادری کوآگاہ کیا ہے ، پاکستان افغانستان میں امن کیلئےہرممکن مددکرسکتاہے، خطےمیں امن کی بحالی کیلئے افغانستان میں امن کاقیام ناگزیرہے، سی پیک سےملک میں مواصلات،توانائی کابنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور اقتصادی راہداری سےخطےمیں باہمی رابطوں کوفروغ ملے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ4سال میں دہشتگردی کیخلاف بےشمارکامیابیاں حاصل کی گئیں. پاکستان 2013 کےمقابلےمیں اب زیادہ محفوظ ملک ہے، ضرب عضب اورردالفسادکےتحت ہم نےدہشتگردی کی کمرتوڑدی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال 3 روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہے، جہاں وہ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور جنوبی ایشیا میں باہمی ربط پر کانفرس سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں تھی اور افغانستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں