The news is by your side.

Advertisement

غربت کے خلاف چین کے ماڈل کو اپنانا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد : وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وژن 2025 کے حصول کے لیے پاکستان درست سمت میں رواں دواں ہے اور ایشین ٹائیگر بننے اور وژن 2025 کے حصول کے لیے محنت کریں گے.

وہ وژن 2025 سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات لازمی ہیں اور معاشی ترقی کے لیے کسی معجزے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے تاہم پاکستان میں نوجوان طبقہ معاشی ترقی کاباعث بن سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی ترقی کے لیے چین سے سیکھنا چاہیے اور غربت کے خاتمے کے لیے چین کے ماڈل کو اپنانا ہوگا اور اپنے ملکی وسائل بہتر انداز میں بروئے کار لانے چاہئیں۔

انہوں نے معاشی ترقی کے لیے پاک چین مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر مستقبل میں تجارتی رُوٹ ہوگا اور یہ سی پیک خطے کے لیے نہیں بلکہ مغرب کے لیے بھی فائدے مند ہوگا اور وسطی ایشیا کے ممالک بھی سی پیک سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بہت حد تک کمی آئی ہے ملک سے دہشت گردی کا بھی بڑی حد تک خاتمہ ہوگیا ہے اور آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور محفوظ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں