مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو بے یقینی اور دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے حکومت سنبھالی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے سیاست ایک طرف رکھ ملک کومستحکم کرنے کو اختیار کیا پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے سب نے کام کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کےنتیجےمیں مہنگائی بڑھی افسوس، وطن عزیز اب ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے اتحادی جماعتوں نے سیاسی مفادات پر ملکی استحکام کو ترجیح دی جب حکومت سنبھالی تو ترقیاتی بجٹ آدھا رہ چکا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے لئے خصوصی ترقیاتی فنڈز فراہم کیےگئےہیں حکومت کا یہ فرض ہے پاکستان کے نجی شعبے کو بااختیار بنائے۔
لیگی رہنما ایازصادق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ وعدہ پورا کیاجائے گا خالدمگسی کو وزارت کی پیشکش ہوئی انہوں نے انکار کیا۔