نارووال وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فسانہ بنا رہی ہے تاکہ لیڈر کو این آر او کے ذریعے رہا کروائے۔
نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو کسی سیاسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا، انہیں 190 ملین کیس میں سزا ہوئی، پی ٹی آئی کو رہائی کی کوشش کے بجائے اپنے رہنما کا گریبان پکڑنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں کرپشن کا درس دیتے تھے، خود پاکستان کی بڑی کرپشن کے ملزم نکلے۔
یہ پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی 85 فیصد بینائی ضائع: بیرسٹر سلمان صفدر کی کیسز فوری مقرر کرنے کا مطالبہ
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی طبی حالت پر مستند رائے ڈاکٹر دے سکتا ہے، وکیل نہیں، سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کیا، عمران خان کو بہترین سہولیات میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان فائیو اسٹار جیل کاٹ رہے ہیں، امریکا میں کہتے تھے قید تو قید ہوتی ہے، کہتے تھے نواز شریف کا اے سی اتروا دوں گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوئی انتقامی سیاست نہیں، یہ قدرت کا انصاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں ہمارے الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، پی ٹی آئی دور حکومت میں گالی گلوچ کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


