جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

حکومت قیدی 804 کا نمبر تبدیل کر کے 420 کر دے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال (16 نومبر 2025): وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قیدی 804 کا نمبر تبدیل کر کے 420 کر دے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارروال میں پنجاب ٹریکٹر اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں قیدی نمبر 804 کے نعرے لگاتے ہیں، لیکن وہ قیدی 804 نہیں بلکہ 420 ہے، جس نے 24 کروڑ عوام سے چار سو بیسی کی۔ ہمیں چور ڈاکو کہنے والا خود 190 ملین کا مجرم نکلا۔ حکومت قیدی 804 کا نمبر تبدیل کر کے 420 کر دے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب بھی ہم نے ملک کو ترقی دی، سازش کر دی گئی۔ یونین کونسل نہ چلانے والا نیا پاکستان بنانے چلا تھا۔ 2018 میں اناڑی کو مسلط کر کے پاکستان کو تباہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایٹمی طاقت فال نکال کر نہیں چلتی۔ لیکن ایٹمی ملک کا وزیراعظم جادو ٹونے کے ذریعہ پاکستان کے فیصلے کرتا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس میں بکروں کی سری جلتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دور ملک کا سیاہ ترین دور تھا، جس میں نوجوانوں کو گالم گلوچ سکھائی گئی۔ لیکن بہتان لگانے والا آج اڈیالہ جیل میں نشان عبرت بن چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں