اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

’شاہد خاقان نے عہدے سے استعفیٰ دیا پارٹی سے نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی سے نہیں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بروقت مکمل کرنا چاہتے ہیں مذاکرات میں تاخیر کی بڑی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سخت ترین شرائط عائد کررکھی ہیں ان سے غریب طبقے کے لیے ریلیف کی بات چیت ہورہی ہے۔

یہ پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کی پنجاب اور کے پی میں عید بعد انتخابات کی تجویز

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط عمران خان نے مانی تھیں انہوں نے جاتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کے لیے کچھ نہیں چھوڑا تھا جبکہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے ہر دن کام کررہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی قوم نے غیریقینی سیاسی صورت حال سے بہت خسارہ اٹھایا ملک میں ایکسپورٹ کے لیے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ ہی پاکستان کو ڈالر کی قلت اور غیروں کی محتاجی سے بچا سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں