واشنگٹن: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار سال میں پاکستان نے دہشت گردی کی کمرتوڑدی، تمام اداروں اورقوتوں کےاشتراک سے کامیابی ملی.
ان خیالات کا اظہاروزیر داخلہ نے امریکی کانگریس میں عالمی جیوپولیٹیکل خطرات کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں 60 ہزارجانوں 120 ارب ڈالرنقصان اٹھایا، پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں آپریشنز کئے گئے، دہشت گردی کے خلاف قومی اتحادکوفروغ دیا گیا.
ان کا کہنا تھا کہ سمٹتی دنیا میں اشتراک کےعلاوہ تمام راستے انتشار کے ہیں، سیکیورٹی خطرات علاقائی نہیں رہے، پوری دنیا کے لئے چیلنج ہیں، دہشت گرد گروہ بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکے ہیں. دہشت گردی کامقابلہ عالمی اتحادواشتراک سے ہی کیا جا سکتا ہے.
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں اور قوتوں کےاشتراک سے کامیابی ملی، دہشت گردی کوشکست دینے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، افغانستان میں داعش کا اکٹھا ہونا علاقے کے لئے خطرہ ہے. رپورٹس ہیں افغانستان کا45 سے70 فی صدحصہ انتہاپسندوں کے پاس ہے.
نہال ہاشمی کو جیسےجیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے: احسن اقبال
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تین ملین کے قریب افغان مہاجرین ہیں، ان حالات میں پاک امریکا تعلقات میں سردمہری کافائدہ دہشت گرداٹھائیں گے.امریکا کو اتحاد اوراشتراک کی پالیسی سے ہی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے.
وزیر داخلہ کہ کہنا تھا کہ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں، امریکا، یورپی ممالک امن کی کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں، اقتصادی ترقی کے ذریعےامن اوراستحکام کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے.