تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’تمہیں لگ رہا تھا میں بھاگ جاؤں گی‘ منال خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں فنکاروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ منال خان اور محسن احسن اکرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں منال اور احسن محسن اکرام کسی ہوٹل میں کھانے کے دوران گفتگو کررہے ہیں۔

ویڈیو میں منال خان شوہر کو ان کا ایک راز افشا کرنے کا کہتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ابھی بتاؤں سب کو جس پر احسن محسن نے کہا کہ کیا۔

اس کے بعد منال خان نے شوہر سے کہا کہ ’تمہیں شادی سے کتنا ڈر لگ رہا تھا‘ اس پر احسن نے کہا کہ ’تم سے ڈر ہی تو لگے گا‘، منال نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’تمہیں لگ رہا تھا کہ میں شادی کے اگلے دن ہی بھاگ جاؤں گی۔‘

احسن محسن اکرام نے کہا کہ ’مجھے لگ رہا تھا کہ میں بھاگ جاؤں گا۔‘

منال اور احسن کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور دونوں کو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کے ولیمے کی تقریب 12 ستمبر کو کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -