تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’پیٹرول مہنگا ہونے پر پمپ نہ بھاگیں گاڑیاں سڑک پر کھڑی کردیں‘

پیٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر اداکار احسن محسن اکرام نے عوام کو مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ روز یہ خبر آئی کہ حکومت پیٹرول مزید مہنگا کردے گی اور قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا خدشہ ہے جس کے بعد پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بعدازاں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

اسی حوالے سے اداکار احسن محسن اکرام نے ٹوئٹر پرپیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم کیوں اپنی گاڑیوں کی ٹنکی فل کروانے کے لیے پیٹرول پمپ بھاگ رہے ہیں؟ ہمیں چاہیے کہ گاڑیاں سڑک پر کھڑی کردیں’۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ‘ہمیں اس وقت تک سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہیے جب تک حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کردے’۔

احسن محسن نے کہا کہ ‘لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں ہمارا حق کوئی نہیں دے گا، ہمیں لڑ کر اسے حاصل کرنا ہے’۔

واضح رہے کہ شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک ہفتے کے اندر 60 روپے اضافہ کیا جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی اتنی ہی بڑھائی گئی جس پر عوام نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کراچی میں پیٹرول پمپس پر حملہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -