منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا اور ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا۔

وزیراعظم نے احسن یونس کی آئی جی اسلام آبادتعیناتی کی منظوری دی ، جس کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ سابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے حکم دے دیا۔

اس سےقبل احسن یونس ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے فرائض انجام دے رہے جبکہ قاضی جمیل الرحمان گیارہ ماہ تک انسپکٹر جزل اسلام آباد کے عہدے پر فائز رہے۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں اسامہ ستی قتل کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا تھا ، جس کے بعد حکومت نے آئی جی اسلام آباد عامرذوالفقار کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کیا تھا۔

قاضی جمیل الرحمان گریڈ 22کے افسر ہیں، وہ اس سے قبل کے پی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں