تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی نے ‘برج’ گیم میں انسانی بالادستی ختم کردی

مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی نے تاش کے کھیل ‘برج’ میں آٹھ عالمی چیمپئنز کو شکست سے دوچار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت نے کئی شعبوں میں انسان پر فتح حاصل کی ہے مگر برج گیم میں انسانی بالادستی برقرار تھی جسے اب اے آئی ٹیکنالوجی نے ختم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شطرنج اور گو بورڈ گیم میں انسان پہلے ہی اے آئی ٹیکنالوجی سے ہار چکا ہے اب مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی نے نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔

تاش کے کھیل برج گیم شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے پاس ناکافی معلومات ہوتی ہیں اور انہیں دیگر کے رویوں کے مطابق ردعمل کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس میں 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران مصنوعی ذہانت سسٹم نوک نے انسانوں کے ساتھ شرکت کی اور 80 سیٹس کو 83 فیصد کے ساتھ جیت لیا۔

ٹورنامنٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ماہرین نے اسے زبردست کامیابی قرار دیا۔

Comments