بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

اے آئی ٹریننگ کورسز بالکل فری، داخلہ تاریخ میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : این اے وی ٹی ٹی سی (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن) نے جدید مہارتوں کے اے آئی ٹریننگ کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

این اے وی ٹی ٹی سی (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن) نے ’اسکلز آف ٹومارو‘ پروگرام کے تحت مختلف جدید اور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے متعلق کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے جاری ’اسکلز آف ٹومارو‘ پروگرام کے تحت مختلف جدید اور مارکیٹ کی طلب سے ہم آہنگ ٹریننگ کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

NAVTIC SKILLS OF TOMORROW AI Courses

این اے وی ٹی ٹی سی کے مطابق نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے متعدد خصوصی ٹریننگ کورسز پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں AI-Augmented Digital Marketing & SEO، AI Financial Analysis with Power BI، AI-Powered E-Commerce، Earning Money Through Freelancing، AI-Augmented Graphic Design & Video Editing اور AI for Everyone شامل ہیں۔

ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 21 جون 2026مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ داخلوں کی مدت میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ان جدید تربیتی پروگراموں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ کورسز نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور ای کامرس سمیت مختلف شعبوں میں عملی مہارتیں فراہم کریں گے، جس سے ان کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔

این اے وی ٹی ٹی سی (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن) نے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں اس سائٹ پر https://nsis.navttc.gov.pk/sign-in جمع کرا دیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے

طلبا و طالبات اس شاندار موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، اپنی ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کریں، اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں تک لے جائیں اور مستقبل کے لیے خود کو تیار کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں