کراچی (2 جون 2026): آرٹیفیشل انٹیلیجنس جو کچھ کو کچھ اور دکھانے کی ماہر ہے اس نے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کو استاد بابر نصرت علی خان بنا ڈالا۔
مصنوعی ذہانت جس کو عرف عام میں اے آئی کہا جاتا ہے، وہ ہر چیز کو تبدیل کرنے کی اتنی ماہر ہے کہ مذاق ہی مذاق میں انسانی شخصیت بھی بدل دیتی ہے۔ ایسا ہی ہوا پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ۔
بابر اعظم جو اپنے مداحوں میں مشہور تو بابر کنگ کے نام سے مشہور ہیں، لیکن اے آئی نے اس بار انہیں استاد بابر نصرت بنا دیا اور ان کی زبانی لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کا مشہور زمانہ گانا ’’تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی‘‘ سنوا دیا۔
اے آئی کی اس کاوش پر جہاں بابر اعظم خود حیران رہ گئے وہیں ان کے ساتھی کرکٹرز بھی محظوظ ہوئے اور دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بابر اعظم کے ساتھ ان کے ساتھی کھلاڑیوں کو اے آئی سے تیار کردہ استاد بابر نصرت کا گانا سن کر دلچسپ تاثرات کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں گانے گاتا ہوں مگر اس کلپ میں استعمال ہونے والی آواز میری نہیں ہے، البتہ تصویر اچھی لگ رہی ہے۔
اس موقع پر ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا پر مزاح انداز میں کہتے ہیں کہ انہوں نے اس سے بھی خراب گانے سنے ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ بابر ان سے بہتر گانا گا سکتے ہیں۔
فاسٹ بولرنسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر اے آئی گانے بابر اعظم کی آواز استعمال کرتے ہوئے بنائے جا رہے ہیں۔ سفر کے دوران میں اکثر ایسی ریلز دیکھتاہوں اور پھر اسپیکر پر چلا کر سنتا ہوں۔
نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ بابر اعظم کو کم از کم ایک بار اپنی اصل آواز میں گانا ضرور گانا چاہیےکیونکہ مداح انہیں ہر انداز میں پسند کرتے ہیں چاہے وہ کرکٹ ہو یا گانے۔
یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عام صارفین کے ساتھ بابر اعظم کے مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


