The news is by your side.

Advertisement

پشاور دھماکا: متاثرین اور شہدا کے اہل خانہ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے دھماکا متاثرین اور شہدا کے لواحقین کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہدا کے اہل خانہ کو 5لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 2لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، امن عمل سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کا جلد سراغ لگایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آج صبح پشاور مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے شہید اور 70 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی ہے۔

پشاور: مدرسہ میں دھماکا ،7 بچے شہید ، 70 زخمی

پشاور کے علاقے دیرکالونی میں مدرسے میں صبح آٹھ بجے کے قریب جب بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز ہی کیا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے ہوا، ہر طرف ہولناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ وپکار سے درودیوار ہل گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت

اس واقعے پر وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات مذمت کررہی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں