گوہاٹی ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
جنوبی افریقا کی جیت میں ایڈن مارکرام کا بیٹنگ سے ہٹ کر بھی انتہائی اہم رول رہا، انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 کیچز تھامے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی فیلڈر نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں۔
گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 201 رنز بنا کر 288 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
جنوبی افریقا نے 288 رنز کی برتری سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔
بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 140رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 408 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، دوسرے ٹیسٹ میں بھی عبرتناک شکست
جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی، ساؤتھ افریقا نے 25 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


