منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں رواں سال دوگنا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں رواں سال دوگنا اضافہ ہوگیا ہے، مجموعی طور 104خواتین 20بچوں سمیت 637افراد ایڈز کا شکار جبکہ 106ہلاک ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں ایڈز کا جان لیوا مرض خطرناک صورت میں سامنے آرہا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2005سے 2015تک سالانہ 64کی اوسط سے 504لوگوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ 2016کے ابتدائی 11ماہ میں مزید 133کیسز سامنے آچکے ہیں، جو گزشتہ دس سالوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے۔

صوبے میں مردوں کے علاوہ 104خواتین 20بچے جبکہ 3خواجہ سرا بھی ایڈز میں مبتلا ہیں، اس سے بھی خطرناک خدشہ ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام یہ ظاہر کررہے ہیں کہ سامنے آنے والوں کے علاوہ ایچ آئی وی کے شکار ساڑھے چار ہزار کے قریب لوگ معاشرے میں چھپے ہوئے ہیں ، جنہیں خود بھی علم نہیں اور وہ وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، ان میں اکثر تعداد نشی افراد کی ہے ۔


مزید پڑھیں : ایڈز کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ، رجسٹرڈ مریض 16 ہزار ہوگئے


ماہرین کے مطابق لوگوں میں آگاہی اور زیادہ سے زیادہ تشخیص ہی جان لیوا مرض کے پھیلاﺅ کو روک سکتی ہے۔

تاہم بلوچستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام وسائل کی کمی کی وجہ سے تعطل کا شکار رہنے کے بعد ڈیڑھ سال قبل فعال ہوا ایڈزٹریٹمنٹ کے صرف دو مراکز ہیں تربیت یافتہ افراد کی کمی ادویات اور مشینری کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں