تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

معاشی بحران پر اعجاز اسلم نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز اسلم نے ملک کی بگڑتی معاشی صورتِ حال پر حمکرانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اعجاز اسلم نے ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان اور اسحاق ڈار کی تصویر پوسٹ لرتے ہوئے لکھا کہ ان پریس کانفرنس کا کیا فائدہ؟ حکمران صرف ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں اور کچھ نہیں۔

سینئر اداکار نے لکھا کہ کوئی بھی ملک میں استحکام لانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال نہیں کرتا، روپے کی قدر میں گراوٹ نہ رکنے والی ہے جبکہ بنیادی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں، رحم کرو۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاستدان جھوٹے وعدے کرتے ہیں، ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں اور ملک کے لیے کوئی کچھ نہیں کرتا۔

Comments

- Advertisement -