The news is by your side.

Advertisement

اعجاز اسلم کا عروہ سے متعلق حیران کُن انکشااف

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے ساتھی اداکارہ عروہ حسین سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

معروف اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کام تو نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ انہیں بہت جلدی غصہ آتا ہے اور ایک دو بار اداکارہ کی ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی اگر یہ سچ ہے تو انہیں انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔

نجی ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو کے دوران اعجاز اسلم سے سوال ہوا کہ کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہو اور آپ کو لگتا ہے کہ انہیں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے؟

سوال کے جواب میں اعجاز اسلم نے ’’عروہ حسین‘‘ کام نام لیا اور کہا کہ کیوں کہ ان کے بارے میں لوگوں سے سن رکھا ہے کہ وہ بہت جلد غصہ کر جاتی ہیں ایک دو بار ان کی ڈائریکٹر سے تلخی بھی ہوئی لیکن یہ جھوٹ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میری یہ بات جھوٹ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ میرے پاس دونوں طرف کی رائے نہیں آئی اور نہ میں نے عروہ کو کسی سے بدتمیزی کرتے دیکھا اداکارہ مجھ سے بہت اچھے سے پیش آتی ہیں۔

اعجاز اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اگر جو باتیں سن رکھی ہیں وہ درست ہیں تو عروہ حسین کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں