منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ایک ہے نگار کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاک فوج میں تعینات ہونے والی پہلی تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل نگار کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ٹریلر کے آغاز کے پس منظر میں ماہرہ خان کی آواز ہے، جو اس خواہش کا اظہار کررہی ہیں کہ ’نگار ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اور وہ بھی آرمی کی ڈاکٹر‘۔

نگار کے والد ان کی اس خواہش کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیپٹن کی یونیفارم پہن کر فوج میں جانا چاہتی ہو‘۔ اس پر ماہرہ خان جواب دیتی ہیں کہ ’یونیفارم چاہیے سپاہی کا ہو، کیپٹن کا یا جنرل کا، میرے لیے یہ فوج کا یونیفارم ہے، فوج میں جانا چاہتی ہوں‘۔

- Advertisement -

نگار کے والد اپنی بیٹی کی جذبے کو دیکھ کر رضامند ہوتے ہیں اور انہیں گھر سے جاتے وقت تاکید کرتے ہیں کہ ’چھوڑ کر مت آنا‘۔

ٹریلر میں آگے چل کر دکھایا گیا ہے کہ جب نگار اپنی تربیت مکمل پوسٹنگ حاصل کرتی اور گھر واپس لوٹتی ہیں تو اُن سے گھر والے شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں اور لڑکے کے بارے میں پوچھتے ہیں۔

نگار نے اپنی خواہش بتائی کہ ’لڑکا پڑھا لکھا ذہین ہونا چاہیے، دو گھنٹے اُس سے باتیں کرسکوں اور سُن سکوں‘۔

یہ ٹیلی فلم اے آر وائی ڈیجیٹل پر 23 اکتوبر بروز ہفتے کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

‘ایک ہے نگار‘ ٹیلی فلم کی ہدایت کاری عدنان سرور نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان ، سہیل سمیر ، بلال اشرف اور خوشحال خان شامل ہیں۔

اس ٹیلی فلم میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹیلی فلم میں “لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر” کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں  انسٹاگرام پر ’ٹیلی فلم کے ٹائٹل کے ساتھ پوسٹ شیئر کی تھی، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو سراہا گیا اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کے کیریئر پر ایک نظر

لیفٹٹنٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں اور پاک فوج میں تقریباً 3 دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں انتظامی اور مختلف امور میں سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانسڈ میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کررکھا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے کئی دیگر کورسز بھی کیے اور ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں سے متعلق امور کی نیشنل انسٹرکٹر بھی ہیں۔

انہیں پاک آرمی میں لیفٹننٹ جنرل کے رینک تک پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

آرمی میڈیکل کور کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر انہیں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملیٹری اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔ انہیں پاک فوج میں کئی عہدوں پر پاکستان کی پہلی خاتون کے طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جن میں پاک آرمی میں آزادی کے بعد یونٹ، اسپتال کی کمانڈنگ بھی شامل ہے۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے بریگیڈیئر کی حیثیت سے سی ایم ایچ جہلم کی کمان سنبھالی تھی اور اب مسلح افواج کے سب سے بڑے ہسپتال ایمریٹس ملٹری ہسپتال راولپنڈی کی کمانڈنگ کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں