تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

"ایک ہے نگار ” کے ٹیزر نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

پاک فوج میں تعینات ہونے والی پہلی تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل نگار کی زندگی پر بنائے جانے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس نے دیکھنے والے کو بہت زیادہ متاثر کیا اور اُن کا تجسس مزید بڑھ گیا۔ 

’ایک ہے نگار‘  ٹیلی فلم کی ہدایت کاری کے امور عدنان سرور نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی اور اسکرپٹ عمیرہ احمد نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان ، سہیل سمیر ، بلال اشرف اور خوشحال خان شامل ہیں۔

اس ٹیلی فلم کو جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹیلی فلم میں "لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر” کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ ٹیلی فلم پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والی خاتون  لیفٹیننٹ جنرل  نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کے کیریئر پر ایک نظر

لیفٹٹنٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں اور پاک فوج میں تقریباً 3 دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں انتظامی اور مختلف امور میں سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانسڈ میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کررکھا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے کئی دیگر کورسز بھی کیے اور ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں سے متعلق امور کی نیشنل انسٹرکٹر بھی ہیں۔

انہیں پاک آرمی میں لیفٹننٹ جنرل کے رینک تک پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

آرمی میڈیکل کور کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر انہیں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملیٹری اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

انہیں پاک فوج میں کئی عہدوں پر پاکستان کی پہلی خاتون کے طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جن میں پاک آرمی میں آزادی کے بعد یونٹ، ہسپتال کی کمانڈنگ بھی شامل ہے۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے بریگیڈیئر کی حیثیت سے سی ایم ایچ جہلم کی کمان سنبھالی تھی اور اب مسلح افواج کے سب سے بڑے ہسپتال ایمریٹس ملٹری ہسپتال راولپنڈی کی کمانڈنگ کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -