تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’میرے پیروں تلے زمین نکل گئی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں انمول بلوچ (اشنا)، اسامہ خان (شہروز)، ساجد حسن، صرحا اصغر (صدف)، سلمان سعید (سفیان)، شہود علوی، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی (زینب)، جویریہ عباسی ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ جویریہ عباسی کہتی ہیں کہ ’میرے پیروں تلے زمین نکل گئی، بھابھی ہمارے گھر میں چوری ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔‘

بھابھی کہتی ہیں کہ ’ایسا ہو تو گیا ہے۔‘ پھر جویریہ عباسی کہتی ہیں کہ ’آپ کو کسی پر شک ہے ایسا کون کرسکتا ہے۔‘

ان کی بھابھی کہتی ہیں کہ ’گھر میں اتنے سارے نوکر ہیں کس پر شک کروں۔‘

جویریہ عباسی کہتی ہیں کہ ’مجھے تو لگتا ہے کہ آپ کو پولیس کی رپورٹ درج کروانی چاہیے پولیس تفتیش کرکے نوکروں سے سچ نکلوا لے گی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’بھابھی آپ نے سفیان اور صدف سے پوچھا مطلب ہوسکتا ہے کہ ان دونوں میں سے کسی نے کارروائی ہوتی ہوئی دیکھ لی ہو، ویسے بھی الماریاں کی چابیاں کہاں رکھی ہوتی ہیں یہ تو صرف گھر کے بچوں کو ہی پتا ہوتا ہے۔‘

بھابھی اس پر غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کہنا کیا چاہ رہی ہو تم میرے بچوں نے یہ چوری کی ہے اور چوری تو میری جیولری ہوئی ہے ناں تو تم کیوں تفتیش کررہی ہو۔‘

دوسری جانب اشنا اور شہروز کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں جہاں اشنا کو ان کی والدہ جیولری دکھاتی ہیں، اشنا شہروز کی طرف اشارہ کرکے جیولری کا پوچھتی ہیں جس پر وہ ہاں کہہ دیتے ہیں اور وہ جیولری پسند کرلیتی ہیں۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ’ایک ستم اور‘ ہر پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -